Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: 15 ملین درہم کی نشہ آور گولیاں برآمد، 9 ایشیائی گرفتار

ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے( فوٹو شارجہ پولیس)
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ  میں منگل کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کرمنشیات کے دھندے میں ملوث 9 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلی- ایشیائی گروہ نشہ آور گولیاں فروخت کررہا تھا-
خلیج ٹائمز اور گلف نیوز کی رپورٹس کے مطابق شارجہ پولیس نے لائیٹنگ فورس کے نام سے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے 12 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 9 ایشیائی افراد کو گرفتار کرلیا-  ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کی مالیت 15 ملین درہم بتائی جاتی ہے-

گروہ کے بارے میں خفیہ ذرائع سےاطلاع ملی تھی( فوٹو شارجہ پولیس)

شارجہ پولیس کے محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ماجد العصام نے بتایا کہ  گروہ منشیات فروخت کرنے جارہا تھا- جیسے ہی ہمیں اس کی اطلاع ملی  ٹیم نےانہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا -
کرنل ماجد نے مزید بتایا کہ لائیٹنگ فورس نے گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران گینگ کے 2 افراد کی شناخت کرکےان کے مقام کے حوالے سے بھی سراغ لگا لیا گیا تھا-
کرنل ماجد نے مزید بتایا کہ گروہ کے تمام افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور انہوں نے امارات میں مختلف جگہوں پر منشیات چھپانے کا بھی اعتراف کیا ہے- انہوں نےبتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: