Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی صورتحال پر وزارت صحت کی اہم بریفنگ اتوار کو

بریفنگ میں وزارت تعلیم کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں پریس کانفرنس اتوار 8 اگست کو منعقد کی جائے گی۔
وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی مقامی اور عالمی سطح پرکورونا کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔ 
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’پریس کانفرنس میں کورونا کے تازہ ترین اعدادو شمار اور وزارت صحت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کےعلاوہ اہم سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے‘۔ 
مشترکہ پریس کانفرنس میں  وزارت تعلیم کی عہدیدار ابتسام حسن الشہری اور سیف سالم السویلم بھی شرکت کریں گے جو کورونا کے حوالے سے اپنی وزارت کی جانب سے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں اہم معلومات پیش کریں گے۔  

شیئر: