Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو کئی علاقوں میں بارش کا امکان، مشرقی ریجن میں شدید گرمی

جازان، عسیر اور باحہ میں سیلاب آسکتا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعرات کو کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جازان، عسیر اور باحہ میں سیلاب آسکتا ہے۔ اس کا دائرہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقے تک پھیل جائے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ژالہ باری کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ جمعرات کو مشرقی ریجن میں شدید گرمی ہوگی۔
 سب سے زیادہ درجہ حرارت  47 سینٹی گریڈ الاحسا، دمام اور حفر الباطن میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  15 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق بدھ کو مشرقی ریجن میں درجہ حرارت شدت اختیار کر گیا۔ آئندہ تین دن تک 50 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات سے لے کر سنیچر تک مشرقی ریجن میں درجہ حرارت 48 سے 50 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

 

شیئر: