Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن کے پہاڑوں پر گہرے بادل اور دھند، درجہ حرارت کم

یہاں درجہ حرارت گیارہ سے پچیس سینٹی گریڈ تک کے درمیان ہے(فوٹو ایس پی اے)
موسم گرما کے دوران سعودی عرب  کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے لیکن عسیر ریجن میں درجہ حرارت کم ہے۔
یہاں گیارہ سے پچیس سینٹی گریڈ تک کے درمیان درجہ حرارت ہے جبکہ گھنے بادل آسمان پر چھائے ہوئے ہیں اور شدید دھند کی وجہ سے جنوبی پہاڑوں پر حد نظر محدود ہوگئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عسیر میں یہ قدرتی ماحول نامانوس نہیں۔

آئندہ پانچ روز تک عسیر میں بارش کا موسم رہے گا(فوٹو ایس پی اے)

یہاں ہر سال موسم گرما میں آسمان پر گھنے بادل چھائے رہتے ہیں اور عسیر کے  پہاڑوں کو اپنے حصار میں لیے رہتے ہیں۔
عسیر کی یہ آب و ہوا سیر و تفریح اور فوٹو گرافی کے لیے شہریوں اور غیر ملکیوں کو یہاں کا رخ کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔
مملکت بھر سے سعودی شہری اور غیرملکی عسیر ریجن کے دلکش مناظر اور معتدل آب و ہوا سے لطف اٹھانے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ یہاں درجہ حرارت مسلسل کم ہوتا رہتا ہے۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری دیکھنے کو ملتی ہے۔

۔ یہاں درجہ حرارت مسلسل کم ہوتا رہتا ہے(فوٹو ایس پی اے)

موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ پانچ روز تک عسیر میں بارش کا موسم رہے گا۔ جولائی کے آخری ایام عسیر میں موسم گرما کی  بارش کے موسم کی شروعات کے مانے جاتے ہیں۔
ایس پی اے کے فوٹو گرافر نے ابہا شہر اور اس کے مضافات کے مناظر کیمرے میں بند کرکے ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری کیے ہیں۔

شیئر: