Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر تعمیر عمارتوں میں سامان چوری کرنے والا غیرملکی گروہ گرفتار

زیر حراست گروہ کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے،ا۔یک شامی شہری شامل ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے زیر تعمیر عمارتوں سے سریے اور بجلی کے کیبل چوری کرنے والے ایک غیرملکی گروہ کو گرفتارکیا ہے۔ یہ مسروقہ کار چوری کی وارداتوں میں استعمال کررہے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ’ زیر حراست گروہ کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ ان میں ایک شامی شہری شامل ہے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ’ ملزمان کی تعداد پانچ ہے اور یہ سب غیرقانونی طریقے سے مملکت میں قیام پذیر تھے۔ یہ عمر کے دوسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں‘۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ملزمان کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: