Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران 15 ہزار 900 غیر قانونی تارکین گرفتار

’گرفتار ہونے والوں کی مذکورہ تعداد 12 اگست سے 18 اگست 2021 تک کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب میں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 15 ہزار 900 افراد پکڑے گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری مہم کے تحت گرفتار ہونے والوں کی مذکورہ تعداد 12 اگست سے 18 اگست 2021 تک کی ہے۔
غیر قانونی تارکین پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 454 افراد کو سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’ان میں سے 45 فیصد یمنی، 51 فیصد ایتھوپی  جبکہ 4 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں‘۔
مشترکہ فورس نے کہا ہے کہ ’اسی طرح 23 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملک کی سرحد عبور کر کے غیر قانونی طریقے سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’غیر قانونی افراد کو ٹرانسپورٹ اور مدد فراہم کرنے والے 8 افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں‘۔

شیئر: