Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد، امیر قطر اور اماراتی مشیر کی دوستانہ ملاقات، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل 

ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اور امارات میں قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید کی بحیرہ احمر میں دوستانہ ماحول میں ملاقات کی تصویر اور وڈیو وائرل  ہے۔ 
ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر تینوں رہنماؤں کا گروپ فوٹو جاری کیا ہے۔ اس میں تینوں تفریحی موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
بدر العساکر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ بحیرہ احمر میں برادرانہ اور دوستانہ ملاقات، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر اور امارات کے قومی سلامتی مشیر ایک ساتھ‘۔
ٹوئٹر صارفین نے تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’یہ تصویر العلا معاہدے کے بعد تینوں ملکوں کے درمیان استوار ہونے والے مضبوط تعلق کا پتہ دے رہی ہے‘۔ 

شیئر: