Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان، شاہ فہد اور شاہ عبداللہ کی تاریخی تصویر وائرل 

سوشل میڈیا پر صارفین تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ (فوٹو: اخبار 24)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تاریخی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ شاہ فہد اور شاہ عبداللہ کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔ 
اخبار 24 اور المرصد نے اس تصویر کا پس منظر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر منصوبہ بندی ہشام ناظر نے شاہ فہد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا تھا- اس وقت وہ مملکت کے فرمانروا نہیں بلکہ ولی عہد تھے- اسی موقع پر یہ تصویر لی گئی ہے- 
 یہ تصویر 1975 کی ہے۔ اس میں وزیراعظم کے نائب ثانی شہزادہ عبداللہ اور نائب وزیر دفاع شہزادہ ترکی (الثانی) بن عبدالعزیز بھی ہیں۔
سوشل میڈیا پرصارفین اس تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سعودی حکمرانوں کی سادہ مزاجی کی تصویر ہے۔

شیئر: