Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 16 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار

’6970 اقامہ قوانین جبکہ 1988 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘ ( فوٹو: سبق)
گزشتہ ہفتہ کے دوران سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 16 ہزار 151 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق مذکورہ غیر قانونی افراد کو 30 ستمبر سے 6 اکتوبر 2021 تک کے درمیان گرفتار کیا گیا ہے۔
غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے 6970 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’1988 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 7193 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’221 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو سعودی عرب کی سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں 44 فیصد یمنی، 54 فیصد ایتھوپین اور دو فیصد دیگر ممالک کے شہری ہیں‘۔
’اسی طرح 26 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔

’221 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘ ( فوٹو: مکہ)

’غیر قانونی افراد کو سہولت فراہم کرنے، ان کی مدد کرنے، انہیں ٹراسپورٹ یا پناہ دینے پر 13 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
’اس وقت 85110 غیر قانونی تارکین قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں جن میں سے 76181 مرد اور 8929 خواتین ہیں‘۔
’69795 افراد کا کیس سفری دستاویزات کے اجرا کے لیے ان کے سفارتخانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ 9281 افراد ملک سے بیدخل کر دیا گیا ہے‘۔

شیئر: