Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں شہری کی گاڑی کو آگ لگانے والا شخص گرفتار

جازان پولیس نے شہری کی گاڑی پر آگ لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن پولیس کے ترجمان میجر رائد حکمی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے اور عمر کی چوتھی دہائی میں ہے‘۔
’مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیاجائے گا‘۔
واضح ہے کہ جازان ہائی وے پر گرفتار شدہ شخص نے مسجد کے باہر گھڑی گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہو گیا تھا۔
قریبی دکان میں لگے سی سی کیمروں کی ریکارڈنگ پولیس کوفراہم کردی گئی جس کی بنیاد پر ملوث شخص کو گرفتار کیا گیا ہےـ 
سبق نیوز کے مطابق جازان اور صبیا ہائی وے پرموجود مسجد میں ایک شخص ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے رکا جب وہ نماز پڑھ کر باہر آیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی گاڑی آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی ہے۔
متاثرہ گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں اور نہ ہی علاقے میں کوئی واقف کار ہے تو یہ کارروائی کون کرسکتا ہے ـ 
آگ بجھانے کے بعد مسجد کے سامنے موجود دکانوں میں نصب سی سی کیمرے کی ریکارڈنگ دیکھی گئی جس میں واضح طور پردیکھا جاسکتا تھا کہ ایک نامعلوم شخص اپنی گاڑی سے اترا اس نے کوئی آتش گیر مادہ گاڑی پرچھڑکااور آگ لگا کرفورا قریب کھڑی اپنی گاڑی میں سوار ہو کر جائے واردات سے فرار ہو گیا۔

شیئر: