Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان اور ان کے بہنوئی کی فلم نومبر میں ریلیز ہوگی

سلمان خان کی اگلی فلم ’ایک تھا ٹائیگر:3‘ کی شوٹنگ جاری ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین میڈیا انڈسٹری میں ’بھائی‘ کہلانے والے اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’انتم: دا فائنل ٹروتھ‘ کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں سلمان خان نے اعلان کیا کہ ان کی فلم رواں برس 26 نومبر کو ریلیز ہوگی۔
 
’انتم: دا فائنل ٹروتھ‘ میں سلمان خان ایک سکھ پولیس والے کے کردار میں نظر آئیں گے اور ان کے ساتھ ہوں گے ان کے بہنوئی آیشمان شرما جو کہ اس فلم میں منفی کردار ادا کررہے ہیں۔
انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں آیشمان نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتم کا انتظار ہوا ختم۔‘
فلم کے ہدایت کار ہیں مہیش منجریکر جو بحیثیت اداکار سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’وانٹڈ‘ میں بھی کام کرچکے ہیں، جبکہ فلم کی پروڈیوسر سلمان خان کی اپنی والدہ سلمیٰ خان ہیں۔
اس فلم کے بعد سلمان خان کی اگلی فلم ’ایک تھا ٹائیگر:3‘ ریلیز ہوگی جس کی شوٹنگ جاری ہے اور اس فلم میں بھی کترینہ کیف ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

شیئر: