Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے فجیرہ کے لیے فلائٹس شروع کرنے والی پہلی بین الاقوامی کمپنی بن گئی

پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لیے  فلائٹس شروع کرنے والی پہلی بین الاقوامی فضائی کمپنی بن گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پشاور سے 168 مسافر لے کر جمعرات کی دوپہر فجیرہ پہنچی۔
فجیرہ کے ہوئی اڈے پر ریاست کے شاہی خاندان کے ارکان اور دیگر اعلٰی حکام نے پی آئی اے کی پرواز اور سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر روایتی استقبالی رقص بھی پیش کیا گیا۔
’پی آئی اے کی پروازیں فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست پر شروع کی گئی ہیں۔‘
قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح پی آئی اے ریاست فجیرہ کے لیے پرواز چلانے والی پہلی بین الاقوامی ایئرلائن بن گئی ہے۔ 
’پی آئی اے کی پروازوں کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت 15 منٹ کے اندر تمام مسافروں کی امیگریشن مکمل کی جائے گی۔‘
ترجمان کے مطابق ’پی آئی اے کے مسافروں کے لیے خصوصی بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو دیگر شہروں تک بلا معاوضہ رسائی فراہم کریں گی۔‘

شیئر: