Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیاں ختم، پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن فعال

ترجمان کے مطابق تمام مسافروں کے لیے سعودی عرب سفر سے قبل کورونا پی سی آر ٹسٹ کرانا لازمی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوایشن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کے بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے مملکت کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا ہے۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق آج اتوار سے تمام پی آئی اے پروازوں پر مسافر سعودی عرب جا سکیں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پابندیوں کی وجہ سے صرف مسافر صرف سعودی عرب سے پاکستان آ سکتے تھے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروازوں پر نئی بکنگ اور پرانی بکنگ فعال کروانے کے لیے مسافر کال سینٹر یا دفاتر سے فوری رابطہ کریں۔
ترجمان کے مطابق تمام مسافروں کے لیے سعودی عرب سفر سے قبل کورونا پی سی آر ٹسٹ کرانا لازمی ہے۔
پی آئی اے نے کہا ہے کہ سعودی عرب جانے والے مسافر 786 786 111 پر فوری رابطہ کریں۔

شیئر: