Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 25 نئے کیسز، ایک ہلاکت

چار کروڑ 73 لاکھ 21 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔  پیر 29 نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پیر کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 29 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا  کےمزید ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار834 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 44 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار720 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار885 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 73 لاکھ 21 ہزار21 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: