Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی نئی قسم، ماسک کا استعمال لازمی: وزارت صحت

مقررہ ضوابط پر عمل کی پھر ہدایت کی گئی ہے( فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ضوابط پر عمل کرنے کی پھر ہدایت کی اور عوامی مقامات کے علاوہ بند جگہوں پرماسک کی پابندی کرنے کی یاددہانی کرائی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اگرچہ ایس اوپیز میں نرمی کی گئی ہے تاہم لوگوں کو چاہئے کہ وہ بند مقامات کے علاوہ ایسی جگہیں جو پرہجوم ہوں وہاں ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
وزارت صحت نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاونٹس پربھی احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ مقررہ ضوابط پرعمل کریں اور بند مقامات پرماسک کا استعمال لازمی کیاجائے تاکہ وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی ا دارہ صحت کی جانب سے افریقہ میں پھیلنے والے وائرس ’اومیکرون‘ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ نیا وائرس اب تک سامنے آنے والے وائرسز میں سب سے خطرناک ہے۔

شیئر: