Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما کی تعطیلات، زائرین بڑی تعداد میں مدینہ منورہ پہنچنے لگے

صبح سے رات گئے تک زائرین نظر آرہےہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے باعث ہزاروں سعودی شہری مسجد نبوی کی زیارت کےلیے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق طلبہ اپنے والدین کے ہمراہ مسجد نبوی کی زیارت کے علاوہ مدینہ منورہ کے تاریخی اسلامی مقامات کی سیر بھی کر رہے ہیں۔ صبح سے رات گئے تک زائرین نظر آرہےہیں۔ 

مدینہ منورہ کے تاریخی اسلامی مقامات کی سیر بھی کر رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

ایس پی اے کے نمائندے کا کہنا ہے کہ زائرین مدینہ منورہ کے بازاروں خصوصاً مسجد نبوی کے اطراف بازاروں میں تحائف خرید رہے ہیں۔ کھجوریں، جائے نمازیں، تسبیحیں، مدینہ منورہ کا پودینہ، گلاب اور وہاں کی مختلف اشیا میں دلچسپی لے رہے ہیں۔  
 سرکاری ادارے ایک طرف امن وامان کی بحالی کےلیے چوکس ہیں، دوسری جانب کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقرر حفاظتی تدابیر پرعمل درآمد کی تلقین بھی کر رہے ہیں۔ 

شیئر: