Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 20 ماہ بعد تھرمل کیمرے ہٹا دیے گئے

احتیاطی تدابیر میں نرمی کے بعد کیمروں کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب  میں ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے تقریبا 20 ماہ بعد جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے تھرمل کیمرے ہٹا دیے گئے جو کورونا کی وبا کے پھیلنے کے ساتھ ہی نصب کیے گئے تھے۔
عربی جریدہ عکاظ کے مطابق ادارہ امور حرمین کے سیکریٹری برائے فیلڈ سروسز اور ماحولیاتی تحفظ محمد الجابری نے بتایا کہ مسجد الحرام میں تقریبا 20 ماہ کے بعد گزشتہ روز جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے تھرمل کیمرے کو ہٹا دیا گیا ہے۔
تھرمل کیمرے مسجد الحرام کے داخلی دروازوں پرلگائے گئے تھے جن کے ذریعے زائرین کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیا جاتا تھا۔
حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کے قانون کی پابندی کے خاتمے اور حرمین کی مکمل گنجائش کے تحت زائرین اور نمازیوں کو آنے کی اجازت دینے کے اور احتیاطی تدابیر میں نرمی کے بعد کیمروں کی ضرورت باقی نہ رہنے پر انہیں ہٹایا گیا ہے۔ 
سیکریٹری گراؤنڈ سروسسز کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ زائرین اور نماز باجماعت کے لیے آنے والوں کو توکلنا یا اعتمرنا ایپ پر پرمٹ اسی صورت میں جاری کیا جاتا ہے جب انہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہوں۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے سے وزارت داخلہ نے حرمین شریفین میں آنے والوں کے لیے کورونا ضوابط میں نرمی کے بعد آنے والوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول کو بھی ختم کر دیا ہے۔

شیئر: