ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 20 شادی ہال سربمہر
اتوار 12 دسمبر 2021 14:56
’مکہ مکرمہ شہر میں واقع تمام شادی ہال کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 20 شادی ہال سر بمہر کر دیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ نے کہا ہے کہ ’جن شادی ہال کو بند کر دیا گیا ہے ان میں حفاظتی تدابیر کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر میں واقع تمام شادی ہال کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے‘۔
’شادی ہال انتظامیہ کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ تمام حفاظتی تدابیر سمیت صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لے رکھی ہیں‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’کورونا کے انسداد کے لیے نافذ العمل تدابیر کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی‘۔