Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الوغیرہ، فیفا میں سرما کا خصوصی پکوان

’الوغیرہ میٹھی لوبیا کی ایک قسم ہے جو فیفا کی خاص مقامی پیدا وار ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن کے پہاڑی علاقے فیفا میں الوغیرہ نامی پکوان موسم سرما کی خصوصی ڈش مانی جاتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسم سرما کے دوران فیفا کا کوئی گھر ایسا نہیں جہاں الوغیرہ دستر خوان کی زینت نہ ہو۔
الوغیرہ میٹھی لوبیا کی ایک قسم ہے جو فیفا کی خاص مقامی پیدا وار ہے اور جسے روایتی طریقے سے پکایا جاتا ہے۔
الوغیرہ کو عام طور پر مناسب مسالے ڈال کر پانی میں ابالا جاتا ہے اور اسے دوپہر یا رات کے کھانے کے طور پر کھایا جاتا ہے۔
بعض گھرانوں میں اس کی بیج کا آٹا بنا کر اس سے روٹی پکائی جاتی ہے جبکہ اسے پکانے کے دیگر طریقے بھی ہیں۔
الوغیرہ کی پیداور میں کئی ماہ لگتے ہیں۔ مزارعین اسے طے شدہ وقت کے مطابق کاشت کرتے ہیں  تاکہ موسم سرما تک یہ پک جائے۔

’الوغیرہ کو عام طور پر مناسب مسالے ڈال کر پانی میں ابالا جاتا ہے اور اسے دوپہر یا رات کے کھانے کے طور پر کھایا جاتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)

فیفا کے بعض مزارعین اس سبزی کو زیادہ پیداوار پر مقامی مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔

شیئر: