Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز پھر 100 کے قریب

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 42 ہزار894 ہوگئی ہے( فائل فوٹو بلوم برگ)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے۔  پیر 13 دسمبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 92 نئےمریض سامنے آئے ہیں۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 42 ہزار894 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 45 ہزار 149 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 71 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 37 ہزار967 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار151 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 19 ہزار 855 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 21 لاکھ 92 ہزار 31 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: