Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے، چوبیس گھنٹے میں 78 نئے مریض

 کورونا کے مزید 2 لاکھ 42 ہزار454 ٹیسٹ کیے گئے ہیں( فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے۔ سنیچر11 دسمبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے78 نئےمریض سامنے آئے ہیں۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 42 ہزار719 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 42 ہزار454 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 72 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 37 ہزار821 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار151 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 36 ہزار762 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ21 لاکھ 50 ہزار 173خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: