Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی امریکی صدر سے تعزیت

شاہ سلمان نے طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں پر امریکی صدر سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکہ کی متعدد ریاستوں میں آنے والے طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں پر امریکی صدر جوبائیڈن سے تعزیت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’10 دسمبر 2021 کو امریکہ کی متعدد ریاستوں میں آنے والے طوفان اور اس سے ہونے والے جانی نقصان شہریوں کی ہلاکتوں، کئی کے زخمی ہونے اور مالی نقصانات کی اطلاعات پر دکھ ہوا،‘
شاہ سلمان نے طوفان کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر امریکی صدر، ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے رنج و ملال اور دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی فوری شفا یابی کی آرزو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ آپ کسی تکلیف اور مشکل سے دوچار نہ ہوں۔  

شیئر: