Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونٹ کے حملے میں مالک ہلاک، واقعہ کیسے پیش آیا؟

نوجوان نئے خریدے گئے اونٹ کی تربیت کر رہا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
 غصے میں بپھرے اونٹ نے اپنے نوجوان مالک کو ہلاک کر دیا۔ نوجوان کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق اردن کے نوجوان پر اونٹ کے قاتلانہ حملے کا واقعہ المفرق صوبے کے الخالدیہ مقام پر پیش آیا۔
نوجوان کے قریبی دوستوں نے اونٹ کے قاتلانہ حملے کے أسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دراصل کچھ عرصہ قبل ہی ان کے دوست نے اونٹ خریدا تھا وہ اسے مختلف کاموں کے لیے تیار کر رہا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ اونٹ کو اپنے نوجوان مالک کا انداز برا لگ رہا تھا۔  
اردنی نوجوان کے دوستوں نے یہ بھی بتایا کہ حادثے کے دن ان کا دوست اپنے اونٹ کو الخالدیہ مقام پر لاکر ٹریننگ دے رہا تھا اچانک اونٹ آپے سے باہر ہو گیا اور اس نے نوجوان پر حملہ کر کے لہولہان کر دیا ۔
 نوجوان کو انتہائی زخمی حالت میں المفرق سرکاری ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔  

شیئر: