Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمل فیسٹول کا نیا ریکارڈ، 20 ملین ریال میں اونٹ کرائے پر

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کیمل میلہ 6 نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے
اونٹ کوبھاری کرائے پر دینے کا سب سے بڑا ٹھیکہ ایک سعودی شہری نے اپنے نام کرا لیا ہے۔ انجینئر عبداللہ بن عودہ نے اپنے کئی اونٹ 48 گھنٹے کےلیے 20 ملین ریال کے ٹھیکے پر دے دیے۔  
اخبار 24 کے مطابق اونٹوں کی دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ٹھیکہ مانا جا رہا ہے۔  
کیمل کلب کے چیئرمین فہد بن حثلین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو غیرمعمولی طورپروائرل ہو رہی ہے۔

شہری کا کہنا ہے ’اونٹوں کی دنیا میں آج تاریخی دن ہے‘

 سوشل میڈیا پرویڈیو دیکھنے والے صارفین کی تعداد مسلسل  اضافہ ہو رہا ہے ۔ ٹھیکے کا معاملہ طے کرانے والے سعودی شہری ’عبداللہ الدبوس‘ نے کہا ہے کہ ’اونٹوں کی دنیا میں آج کا دن بلاشبہ ہر لحاظ سے تاریخی دن ہے۔‘  
سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال مشرق میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کیمل میلہ 6 نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے ۔ میلے کی انتظامیہ نے باقاعدہ اجازت دی ہے کہ اونٹوں کے مقابلے کے شرکا کرائے پر حاصل شدہ اونٹوں کے ساتھ بھی مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔  

شیئر: