Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں تیز رفتار گاڑی فارمیسی میں جا گھسی

حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں ایک تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر فارمیسی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اخبار 24 کی اطلاع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں گاڑی کو دکھایا گیا ہے جو فارمیسی کا شیشہ توڑ کر اس میں جاگھسی تھی۔
اخبار کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی خسارے کا تخمینہ نہیں لگایا گیا۔ حادثے سے فارمیسی کا مرکزی شیشہ چکنا چور ہوگیا جبکہ گاڑی کا اگلا حصہ بھی کافی متاثرہ ہوا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں جنہوں نے گاڑی کو وہاں نکالنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا

شیئر: