Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ٹریفک حادثہ، دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

زخموں میں دو کی حالت نازک ہے، تین کے زخم درمیانے درجے کے تھے۔ ( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیر کو ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر نے بیان میں کہا ہے کہ آپریشن روم کو مدینہ روڈ پر الشرع کبری کے بالمقابل گاڑی کے حادثے کی اطلاع ملی تھی۔
فوری طور پر چار امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ 7 افراد حادثے سے متاثر ہوئے ہیں ان میں سے دو کی موت واقع ہوچکی تھی۔
زخموں میں دو کی حالت نازک ہے جبکہ  تین افراد کے زخم درمیانے درجے کے تھے۔ 
 ہلال احمر نے بتایا کہ زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد مہیا کی گئی اور انہیں ضروری علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ 

شیئر: