Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس کو نامعلوم ملزمان کی تلاش

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ (فائل فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیصل آباد میں سٹیج فنکاروں نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔
سنیچر کو جاری کیے بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے۔
وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کے علاقائی پولیس افسر (آر پی او) سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ’سٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو فیصل آباد میں پیش آیا تھا۔‘
ترجمان کے مطابق فیصل آباد کے سی پی او نے بتایا کہ ’فائرنگ میں دونوں فنکار محفوظ رہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔‘
پنجاب پولیس کے سربراہ راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد نے نسیم وکی سے ملاقات بھی کی۔
سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن نے کہا کہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پولیس افسر کے مطابق ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس ترجمان کے بیان کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ ’فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔‘

شیئر: