Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ کو ’ٹرمینیٹر 2‘ کا پلکیں نہ جھپکانے والا ولن یاد ہے؟

ٹرمینیٹر 2 فلم 1991 میں ریلیز ہوئی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ہالی وڈ کی مشہور زمانہ ایکشن فلم ’ٹرمینیٹر 2: ججمنٹ ڈے‘ 1991 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں ’ٹرمینیٹر‘ کا مرکزی کردار آرنلڈ شوازنیگر نے نبھایا تھا۔
لیکن جنہوں نے یہ فلم دیکھی ہے انہیں بخوبی معلوم ہوگا کہ اس فلم کا ولن ’ٹی 1000‘ کو مووی کے ہیرو سے زیادہ طاقتور دکھایا گیا تھا۔
یہ ’ٹی 1000‘ ایک ایسا ولن تھا جو مووی کے دو کرداروں ’جان کونر‘ اور ’سارہ کونر‘ کو مارنے کے لیے بھیجا جاتا ہے لیکن آرلنڈ شوازنیگر یعنی ’ٹرمینیٹر‘ ان کی حفاظت کے لیے آ جاتا ہے۔
’ٹی 1000‘ دراصل ایسا کردار تھا جو ’ٹرمینیٹر‘ کی طرح سٹیل کا بنا ہوا جسم نہیں رکھتا تھا بلکہ اس کا وجود پارے سے بنا ہوا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ ’ٹی 1000‘ پر کوئی ہتھیار کام نہیں کرتا تھا۔
فلم میں ’ٹی 1000‘ کا کردار رابرٹ پیٹرک نے ادا کیا تھا اور یہ خطرناک کردار ہالی وڈ کی فلموں کے پرستار کبھی نہیں بھول سکتے۔
اس فلم کو ریلیز ہوئے تقریباً 31 سال گزر چکے ہیں لیکن اس کی مقبولیت ہے کہ کم ہی نہیں ہوتی اور لوگ اب بھی اس کی باتیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
جمعرات کو ٹوئٹر پر ’ہارر نیکرونومیکون‘ نامی اکاؤنٹ نے فلم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رابرٹ پیٹرک کو ایک پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹوئٹر صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ’کیا آپ کو پتہ ہے رابرٹ پیٹرک نے ٹرمینیٹر 2: ججمنٹ ڈے کے لیے بغیر پلکیں جھپکائے فائرنگ کی ٹریننگ لی تھی۔‘
رابرٹ پیٹرک نے اس ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’ہتھیار سے فائرنگ کرنے سے قبل ٹریننگ بہت ضروری ہے۔‘

’پلکیں نہ جھپکانا سیکھنا ٹی 1000 کا کردار نبھانے کے لیے ضروری تھا۔ مجھے فائرنگ رینج پر کافی ٹریننگ کرنی پڑی تھی۔‘

شیئر: