Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 28 جنوری کا پاکستانی روپے کا ریٹ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 176 روپے 77 پیسے رہی۔
جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 176.98 روپے تھی۔
دیگر کرنسیوں میں سعودی ریال کی قدر 47.11، اماراتی درہم 48.12، برطانوی پاؤنڈ 236.36، کویتی دینار 583.28، عمانی ریال 459.15 اور بحرینی دینار 468.93 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.3 اور قیمت فروخت 178.8، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.8 اور قیمت فروخت 47.9، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49 اور قیمت فروخت 49.5 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237 اور قیمت فروخت 239.5 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں