Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگز کے حصے میں تنقید، رضوان نے دل جیت لیے

محمد رضوان ملتان سلطانز کے کپتان ہیں (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سپر لیگ 2022 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان شروع ہوا تو توقع تھی کہ ابتدائی بیٹنگ کرنے والی ٹیم رنز کا انبار لگا دے گی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز اوپن کی۔
دونوں بلے بازوں نے جس پراعتماد انداز میں سکور آگے بڑھایا اس سے بڑے ہدف کی توقع سچ ہوتی دکھائی دے رہی تھی۔ البتہ پہلے شرجیل خان اور پھر بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد گویا کنگز کے رنز کو بریک سی لگ گئی۔
ملتان سلطانز کے بولرز کے سامنے کراچی کنگز کے بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 125 رنز کے ہدف تک محدود رہے تو متعدد شائقین کرکٹ نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
کراچی کنگز کی اننگز کے دوران شرجیل خان نے مخالف ٹیم کے بولر کو چھکا مارا تو اس موقع پر کپتان محمد رضوان کا ردعمل شائقین کو ایسا بھایا کہ وہ اس کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ساج صادق نے لکھا ’ان کے بولر کو چھکا پڑا، محمد رضوان ان کے پاس پہنچے، بولر کی آنکھوں میں دیکھا اور مشکراتے ہوئے انہیں گلے لگا لیا۔ ہر کرکٹر کے مثالی کپتان‘۔
صارفین کی جانب سے اس انداز پر محمد رضوان کا موازانہ سابق انڈین کپتان دھونی سے کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ بہت جلدی ہے لیکن وہ بھی ایسا ہی رویہ رکھتے تھے۔

کرکٹ کے میدان میں اچھے سلوک کا ذکر عام دائرے تک پھیلا تو محمد ہزران نے لکھا ’دنیا میں ہر ایک کے لیے رضوان جیسا سینیئر ہونا چاہیے۔‘

کپتان کے کھلاڑیوں سے رویے کا ذکر چھڑا تو کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کی جانب سے نوجوان بولر محمد عماد کو پڑھنے والی ڈانٹ کا ذکر بھی ہوا۔
کچھ صارفین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے روا رکھے جانے والی سختی کو بھی یاد کرتے رہے۔

محمد موسی یہ تجویز تک دے گئے کہ ’یہ ٹویٹ کوئی سیفی بھائی کو جا کر دکھائے۔‘

شیئر: