لندن.... آج کے مصروف دور میں جبکہ دنیا سکڑ کر مختصر ہوگئی ہے اور لوگوں کی بڑی تعدادفضائی سفر کی عادی ہوتی جارہی ہے کیونکہ یہ سفر انکی ضرورت ہے تاہم بہت سے لوگ سستی فضائی سروس کی تلاش میں رہتے ہیں اور بہت سی فضائی کمپنیاں یہ خدمات فراہم بھی کرتی ہیں۔ مگر اب سائنسدانوں نے سفری اخراجات میں کمی اور کرائے کم رکھنے کے لئے ایک مخصوص طریقہ ایجاد کرلیا ہے۔ جس کے ذریعے گھاس کو بائیو فیول میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ایسا کرنے والے سائنسدانوں کا کہناہے کہ عام گھاس کو آئندہ چند برسوں میں طیاروں کے ایندھن کے طورپر استعمال کرنا ممکن ہوجائیگا اسلئے لوگوں کو اپنے باغیچوں وغیرہ سے کٹی ہوئی گھاس کو بھی محفوظ کرنا چاہئے کیونکہ یہ اب پھینکنے کی چیز نہیں بلکہ ایندھن کے طور پر استعمال ہونے کی چیز ہوگئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس وقت صرف معمولی مقدار میں بائیو فیول تیار ہوتا ہے مگر گھاس کے استعمال سے بڑے پیمانے پر سستے ایندھن کا حصول ممکن ہوجائیگا۔