Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کو ایک نئی اور اچھوتی شکل میں ڈھالنے والا 20 ارب ڈالر کا منصوبہ

بحیرہ احمر پر واقع سعودی عرب کا شہر ایک نئے ترقیاتی منصوبے کے تحت جدہ جلد ہی ایک نئی اور اچھوتی شکل میں ڈھلنے والا ہے۔

جدہ سنٹرل نامی منصوبے کے تحت اس دہائی کے آخر تک ساحلی شہر جدہ کو رہنے کے لیے دنیا کا بہترین شہر بنایا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے گذشتہ برس دسمبر میں اس منصوبے کی بنیاد رکھی اور اس پر 20 ارب ڈار خرچ ہوں گے۔

اس پراجیکٹ کے تحت ساحل پر 57 لاکھ مربع میٹر رقبے کو نئی شکل دی جائے گی۔

اس علاقے میں 17 ہزار رہائشی یونٹس، ہوٹلوں کے 27 سو کمرے، ایک میرینا، ایک بیچ اور متعدد سبز مقامات بنائے جائیں گے جو علاقے کے 40 فیصد حصے پر محیط ہوں گے۔

اس کے علاوہ سٹیٹ آف دی آرٹ اوشینیریم، اوپرا ہاؤس اور ایک سپورٹس سٹیڈیم بھی بنایا جائے گا۔

جدہ سنٹرل کی فیز ون مین جدہ کی سب سے بڑی بیچ بنائی جائے گی جس میں ایک پائیر، میرینا، پارک اور پلے گراؤنڈ بنائی جائے گی۔ اس پراجیکٹ کو 2027 تک مکمل کیا جائے گا۔

فیز ٹو کو 2030 تک مکمل کیا جائے گا جس میں گرین سپیسز، ایجوکیشنل ریسورسز، جدید اور قدیم ڈیزائن کے امتزاج سے بنائی گئی مسجد، لائبریری، کورل بے اور سمارٹ ٹیکنالوجی سے لیس عجائب گھر بنایا جائے گا۔

فیز تھری کا آغاز 2030 کے بعد ہوگا جس میں بین الاقوامی سطح کے ہسپتال اور ایک ایسی ڈسٹرکٹ بنائی جائے جائے گی جو جدت اور کلچر کا اچھوتا نمونہ ہوگی۔

شیئر: