Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے چوبیس گھنٹے کے دوران حجہ میں 14 ٹارگٹڈ آپریشن

حملوں میں 7 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں( فائل فوٹو روئٹرز)
عرب اتحاد برائے یمن نے چوبیس گھنٹے کے دوران حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 14 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے جمعے کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 7 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن کی جانب سے مارب اور اس کے قریب حوثی ملیشیا کے اہداف کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیئر: