Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد برائے یمن کے حکام کی ریڈ کراس کی ٹیم سے ملاقات

صعدہ واقعہ سے متعلق مزید معلومات کا تبادلہ کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
 عرب اتحاد برائے یمن کے حکام نے صعدہ واقعہ سے متعلق معلومات کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ’ ملاقات مفید رہی۔ ریڈ  کراس کے عہدیداروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ اور تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا‘۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل  بھی ریڈکراس کی ٹیم عرب اتحاد برائے یمن کی مشترکہ فورس کے عہدیداروں سے ملاقات کرچکی ہے۔
پہلی ملاقات میں بھی صعدہ کے موضوع پر معلومات کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس بار بھی اس حوالے سے مزید بات چیت ہوئی اور معلومات کا تبادلہ عمل میں آیا ہے۔ 
علاوہ ازیں عرب اتحاد برائے یمن نے چوبیس گھنٹے کے دوران حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 18 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
 ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بدھ کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 12 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔

شیئر: