Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت بھر میں ’تطمن ‘ کلینکس بند کرنے کا فیصلہ 

اب یہ ہیلتھ کیئر سینٹر کے طور پر کام کریں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر پابندیاں اٹھا لینے کے بعد مملکت بھر میں تطمن کلینکس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے,
وزارت صحت کے مطابق ان کلینکس کی سابقہ پوزیشن بحال  کردی گئی ہے۔ اب وہ ہیلتھ کیئر سینٹر کے طور پر کام کریں گے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ تطمن کلینکس کو ہیلتھ کیئر سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا۔ یہ وبا شروع ہونے سے پہلے ہیلتھ کیئر سینٹر کے طور پر ہی کام کررہے تھے۔ 
یاد رہے کہ  وزارت صحت نے گزشتہ اتوار کو وبا سے متعلق آخری پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اب یہ کورونا وبا سے متعلق معمول کی آخری پریس کانفرنس ہوگی۔ آئندہ اس کا اہتمام صرف اس صورت میں ہوگا جب وبا کے حوالے سے کوئی نئی بات ریکارڈ پر آئے گی۔

شیئر: