Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 332 نئے مریض، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

 متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 332 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق بدھ 23 مارچ کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 27 ہزار250 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 88 ہزار715 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 947 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 61 ہزار48 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 11 ہزار596 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ  45 ہزار320 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: