Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں کمی شفایابی میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دوافراد ہلاک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 99 کیسز جبکہ اس مہلک وائرس سے دوہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد اب تک اس  وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 179 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ ایک روز میں کورونا سے 198 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے 7 لاکھ 32 ہزار 939 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
کورونا میں مبتلا دوہلاکتوں کے بعد  اب تک کووڈ 19 سے 9 ہزار 36 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق مملکت کےمختلف ریجنز میں کورونا کے مریضوں میں سے 142 کی حالت ناز ک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

شیئر: