Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والوں کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں: وزارت صحت

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’حفاظتی تدابیر میں یہ نرمی کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے باعث جو حفاظتی تدابیر لاگو تھیں انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔‘
ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر وزارت نے کہا ہے کہ ’اب سعودی عرب آنے کے لیے مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔‘
’اسی طرح سعودی عرب آمد سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں رہی۔‘
سعودی وزارت صحت کے مطابق ’سعودی عرب آمد پر مسافروں کو گھروں میں قرنطینہ کی پابندی نہیں کرنی ہوگی۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’حفاظتی تدابیر میں یہ نرمی کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔‘
’دوسری وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں 12 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کا 99 فیصد حصہ کورونا ویکسین لے چکا ہے۔‘

شیئر: