Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں سعودی گرفتار،117 کلو نشہ آورقات برآمد

ملزم مشکوک انداز میں غیر آباد راستے پرسفرکررہا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن میں بارڈرسیکیورٹی فورس کے پیٹرولنگ دستوں نے ایک سعودی شہری کو قات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔
ملزم کے قبضے سے 117 کلو نشہ آور پودا ’قات‘ برآمد ہوا جسے اس نے اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کرمملکت اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
عاجل نیوز نے سرحدی سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے بتایا کہ ہے کہ فورس کے اہلکاروں نے سرحدی علاقے میں غیرآباد مقامات پرسفرکرنے والے ایک شخص کا تعاقب کرکے اسے روکا۔
ملزم کی گاڑی کی تلاشی لینے پروہاں چھپائی گئی نشہ آورقات کی بڑی تعداد برآمد ہوئی۔ اسمگل کی جانے والی قات کا وزن 117 کلوگرام بتایا جاتا ہے ۔
سرحدی فورسز کے یونٹ نے ملزم کے خلاف پرچہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جہاں سے اس سے تفصیلی تفتیش کے بعد کیس عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

شیئر: