Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آوربوٹی’قات‘ کی تشہیر پر 2 غیر ملکی گرفتار

ملزمان غیرقانونی طورپرمملکت میں مقیم تھے (فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن میں پولیس نے سوشل میڈیا پرنشہ آور بوٹی ’قات ‘ کی تشہیر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ـ ملزم یمن سے تعلق رکھتے ہیں جو غیر قانونی طورپرمقیم ہیں ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرایک وڈیو وائرسل ہوئی تھی جس میں گاڑی میں رکھی ہوئی نشہ آور بوٹی ’قات‘ کو دکھایا گیا تھا ـ
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو میں قات کے استعمال کی ترغیب دی گئی تھی ـ وڈیو وائرل ہونے پرپولیس نے ملزمان کی تلاش کےلیے سائبرکرائم کے یونٹ کو مطلع کیا تاکہ انکی شناخت کی جاسکے ـ
گاڑی کے ذریعے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں حراست میں لیا گیا ـ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ گاڑی ایک سعودی شہری کی تھی جبکہ قات کی تشہیر کرنے والے یمنی تھے جو غیر قانونی طورپر سرحد عبورکرکے مملکت میں داخل ہوئے تھے ـ
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا جہاں کیس مکمل کرنے کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گاـ 

شیئر: