Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کے جڑواں بیٹے کی موت، ’مشکل وقت میں اپنے خاندان کے ساتھ ہیں‘

پریمیئر لیگ ٹیبل میں مانچسٹر یونائیٹڈ پانچویں نمبر پر ہے (فوٹو: اے ایف پی)
مانچسٹر یونائیٹڈ کے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے نومولود جڑواں بیٹے کی ہلاکت کے بعد لیورپول کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق رونالڈو اور ان کی ساتھی جیارجینا روڈریگیویز نے گزشتہ برس اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہونے والی ہے۔
انہوں نے پیر کو کہا کہ ان کے دو بچوں میں سے ایک کی ہلاکت ہو گئی ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’سب سے اہم فیملی ہے اور رونالڈو اس مشکل وقت میں اپنے خاندان کے ساتھ ہیں۔‘
’ہم اس بات کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ وہ لیورپول کے ساتھ منگل کو ہونے والے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔‘
پریمیئر لیگ ٹیبل میں مانچسٹر یونائیٹڈ پانچویں نمبر پر ہے اور وہ دوسرے نمبر پر موجود لیورپول کے ساتھ میچ کھیلنے جا رہی ہے۔

شیئر: