Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی وزیر خارجہ کا حنا ربانی کھر کو فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا عہدہ سنبھالنے پر حنا ربانی کھر کو مبارک باد دی (فائل فوٹو: روئٹرز)
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
جمعرات کو پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ زاید النہیان نے حنا ربانی کھر کو ٹیلی فون کیا۔‘
حنا ربانی کھر نے یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
بات چیت میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرف تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا۔

شیئر: