Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 261 نئے کیسز

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 261 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق سنیچر 23 اپریل کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 74 ہزار597 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 96 ہزار892 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 372 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 79 ہزار426 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 6 ہزار545 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 623 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: