Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات سے جانے والے عمرہ زائرین کےلیے نئے ضوابط کیا ہیں؟

سفر سے 8 گھنٹے قبل مقیم پلیٹ فارم پر اندراج کرانے کی ہدایت کی گئی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے رمضان میں امارات سے جانے والے عمرہ زائرین کے لیے کے لیے قواعد و ضوابط مقرر کیے ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ امارات سے جانے والے عمرہ زائین سفر سے 8 گھنٹے قبل مقیم پلیٹ فارم پر اندراج کرائیں اور سعودی عرب جانے سے قبل یہ کارروائی مکمل کی جائے‘۔
دفتر خارجہ نے بیان میں یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ’عمرہ زائرین توکلنا اور اعتمرنا ایپس ڈاؤن لوڈ کریں اور ان کے ذریعے عمرہ پرمٹ کے اجرا اور مسجدنبوی( ریاض الجنہ) میں نماز کے اجازت نامے کے لیے اندراج کرائیں‘۔
اماراتی دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ ’رمضان میں عمرے کے لیے جانے والے مقررہ قواعد و ضوابط  سے آگاہی کے لیے وزارت خارجہ کی ویب سائٹ وزٹ کریں‘۔ 

شیئر: