Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کی قدر گر گئی، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 70 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیر کو جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ڈالر کی نئی قدر 186.05 روپے رہی جو اس سے قبل 186.75 روپے تھی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 49.60، اماراتی درہم 50.65، کویتی دینار 608.58، عمانی ریال 483.22 اور بحرینی دینار کی قدر 493.48 روپے رہی۔
25 اپریل کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 185.25 روپے اور قیمت فروخت 187 روپے رہی۔
پیر کے روز سعودی ریال کی قیمت خرید 48.5 اور قیمت فروخت 49 روپے، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.5 اور قیمت فروخت 50 روپے رہی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں