Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکیش امبانی نے گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز واپس لے لیا

مکیش امبانی دنیا کے آٹھویں امیر ترین شخص ہیں۔ فوٹو: این ڈی ٹی وی
انڈیا کی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے گوتم اڈانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔
انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق مکیش امبانی دنیا کے آٹھویں امیر ترین شخص قرار دیے جانے کے بعد گوتم اڈانی نوویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 99.7 ارب ڈالر  ہے جبکہ گوتم اڈانی کی مالیت 98.7 ارب ڈالر ہے۔
ارب پتی شخصیات کی دولت پر نظر رکھنے والے بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مکیش امبانی کی دولت میں 3.59 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گوتم اڈانی کی دولت میں مجموعی مالیت 2.96 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
علاوہ ازیں جمعے کو بامبے سٹاک ایکسچینج میں مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں تین فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ ایک ہفتے کے دوران ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں 6.79 فیصد اور سال 2022 میں 16.61 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 
دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات کا جائزہ لیں تو امریکی کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوز کے بعد ٹیسلا کے مالک ایلون مسک امیر ترین شخص ہیں۔

شیئر: