Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی انڈیا چھوڑ کر جارہے ہیں؟

ریلائنس گروپ کے مطابق ’مکیش امبانی یا ان کے اہل خانہ کا لندن یا کسی اور ملک نقل مکانی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے انڈیا چھوڑ کر لندن منتقل ہونے کی خبریں گردش میں ہیں تاہم مکیش امبانی اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی کے انڈیا چھوڑ کر جانے کی خبریں ان کی جانب سے لندن میں 300 ایکڑ کی جائیداد خریدنے کے بعد سامنے آئی ہیں۔
ریلائنس گروپ کی جانب سے جمعے کو وضاحت کی گئی ہے کہ ’مکیش امبانی یا ان کے اہل خانہ کا برطانیہ کے دارالحکومت لندن یا کسی اورملک نقل مکانی کرنے یا وہاں رہائش اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘
اس وقت مکیش امبانی انڈیا کے شہر ممبئی میں چار لاکھ مربع فٹ کے ایک بنگلے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں جبکہ حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ مکیش امبانی بکنگھم شائر، سٹوک پارک میں 300 ایکڑ کے کنٹری کلب کو اپنی مستقل رہائش گاہ بنائیں گے۔
ریلائنس گروپ نے وضاحت کی ہے کہ ’سٹوک پارک ریلائنس انڈسٹری کی جانب سے کی گئی حالیہ سرمایہ کاری ہے۔‘ ریلائنس گروپ نے واضح کیا ہے کہ اس جائیداد کا مقصد اصول و ضوابط کے ساتھ گالفنگ اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔‘
لندن میں خریدی گئی اس جائیداد کے حوالے سے کمپنی نے بتایا کہ اس جائیداد کا حصول گروپ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے صارفین کے کاروبار میں اضافہ کرے گا۔‘ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے ساتھ ہی یہ عالمی سطح پر انڈیا کی مشہور مہمان نوازی کی صنعت کو بھی وسعت دے گا۔

ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق مکیش امبانی 102 ارب ڈالر کی جائیداد کے مالک ہیں (فائل فوٹو: اے پی)

کاروباری خبروں کی ویب سائٹ بزنس انسائیڈر انڈیا کے مطابق مکیش امبانی بھی دنیا کے 10 امیر ترین شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں۔ دنیا کے پہلے امیر ترین شخص جیف بیزوس دوسرے پر ایلون مسک جبکہ دسویں نمبر پر انڈیا کے مکیش امبانی ہیں۔
مکیش امبانی کی اس وقت 102 ارب ڈالر کی جائیداد کے مالک ہیں۔ یاد رہے کہ مکیش امبانی کی دولت کا بڑا حصہ ان کے والد دھیرو بھائی امبانی کے آئل اور گیس کے کاروبار سے حاصل ہوتا ہے۔

شیئر: