Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 15 جون سے 15 ستمبر تک کارکنوں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی

دھوپ میں ڈیوٹی پر پابندی کا سلسلہ 17 برس پہلے شروع کیا گیا تھا( فائل فوٹو العربیہ)
متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ’ 15 جون سے 15 ستمبر 2022 تک دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں کسی بھی کارکن سے ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی، اس پر پابندی ہے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری محسن النسی نے کہا کہ’ امارات میں دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی پر پابندی کا سلسلہ 17 برس پہلے شروع کیا گیا تھا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پابندی انسانی بنیادوں پر ہے۔ موسم گرما میں سخت درجہ حرارت کے باعث کارکنان کے لیے کھلے مقاامات پر دھوپ میں کام کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے‘۔ 
ڈپٹی سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ’موسم گرما میں دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر ڈیوٹی پر پابندی امارات میں لیبر مارکیٹ کی انفرادیت بن چکی ہے۔ برسوں سے اس پابندی پر سختی سےعمل کیا  جارہا ہے‘۔
وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ ’اگر کسی شخص کے مشاہدے میں اس کی خلاف ورزی آئے تو اس کی رپورٹ کرائی جاسکتی ہے‘۔ 

شیئر: