Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایک ہفتے سے کورونا کے نئے کیسز مسلسل ایک ہزار سے زیادہ

9 جون کے بعد سے نئے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز ایک ہفتے سے مسلسل ایک ہزار سے زیادہ سامنے آرہے ہیں۔ بدھ 15 جون کو ایک ہزار 395 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ امارات میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی تھی۔ 9 جون کے بعد سے نئے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔امارات میں صحت حکام نے اس کی وجہ بعض افراد کو قرار دیا ہے جو ایس او پیز کی پابندی نہیں کررہے۔
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق  کورونا کے متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 566 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار23 رہی جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ دو ہزار447 ہوگئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 305 رہی۔
امارات کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو لاکھ 67 ہزار 653 نئے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

شیئر: