Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملٹی پل خروج و عودہ ویزے اور توسیع کے لیے فیس کتنی؟

خروج وعودہ کے لیے پاسپورٹ کی مدت کم از کم 90 دن ہونا ضروری ہے۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات نے کہا ہے کہ خروج و عودہ کے لیے پاسپورٹ کی مدت کم از کم 90 دن ہونا ضروری ہے۔  
عکاظ اخبار کے مطابق جوازات  کے ٹوئٹر اکاونٹ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات نے کہا کہ وہ ایگزٹ ری انٹری ویزے جو 60، 90 اور 120 دن کے لیے جاری کرائے جاتے ہیں، ان کا کاؤنٹ ڈاون سفر کے وقت سے کیا جاتا ہے۔ 
دنوں کے حساب سے جاری کرائے جانے والے خروج و عودہ ویزہ جس میں سفر کرنے اور واپس آنے کی تاریخ کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس میں ویزے کا کاؤنٹ ڈاون اجرا کے بعد سے ہی ہو جاتا ہے۔ 
جوازات کا مزید کہنا تھا کہ خروج و عودہ دو ماہ کا لگایا جاتا ہے جس کی فیس 200 ریال ہوتی ہے جبکہ ہر اضافی ماہ پر 100 ریال فیس مقرر ہے۔
ملٹی پل خروج و عودہ کی فیس 500 ریال ہے جس کی انتہائی حد 3 ماہ ہوتی ہے جس کے بعد ہر اضافی ماہ کے لیے 200  ریال فیس مقرر ہے تاہم اس کے لیے اقامے کی مدت کا تعین ضروری ہے۔

شیئر: